کوئٹہ، پولیس نے کارروائی کرکے مختلف مقدمات میں مطلوب 11ملزمان کو گرفتار کر لیا، ائیر پورٹ کے علاقے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

منگل 22 جنوری 2019 21:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) کوئٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب 11ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ائیر پورٹ کے علاقے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس عبدالرزاق چیمہ کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ کے مختلف تھانوں ائیر پورٹ ، سریاب ، نیو سریاب ، خالق آباد کی حدود میں پولیس نے مختلف کارروئیوں کے دوران پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ائیر پورٹ کے علاقے سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ڈی آئی جی پولیس کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے مفرور مطلوب اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے گزشتہ کچھ عرصے سے کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں جس کی روشنی میںروزانہ کی بنیاد پر پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کارروائیاں کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں