گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے بلوچستان کی یو نیو رسٹیوں کے وائس چانسلر و ں کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

بدھ 23 جنوری 2019 23:20

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے بد ھ کو گورنر ہاؤس کوئٹہ میں بلوچستان یو نیو رسٹی کے وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر جاویداقبال سردار بہادر خان وویمن یونیو رسٹی کی وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر رخسانہ جبین اور بلوچستان یونیو رسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

مزکورہ تینو ں وائس چا نسلر زنے ترتیب وار اپنی یو نیو رسٹی کے زیر اہتمام سب کیمپسز کی کار کردگی کے علاوہ مختلف اضلاع میں اراضی کی فراہمی ،مختص فنڈزاور مستقبل کے لا ئحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔شرکاء کی موجو دگی میں مختلف مالی اور انتظامی امور سے متعلق اہم فیصلے کیے گیے اور درپیش مسائل ومشکلات کے پا ئیدار حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں