27جنوری 2019 کو بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہو رہی ہے، صوبہ بلوچستان میں حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ کیا ہے ،

صوبائی الیکشن کمشنرغلام اسرار خان کا حلقہ بندیوں سے متعلق ٹریننگ کے شرکا ء سے خطاب

بدھ 23 جنوری 2019 23:25

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان غلام اسرار خان نے کہاہے کہ 27جنوری 2019 کو بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہو رہی ہے۔صوبہ بلوچستان کے بلدیاتی حلقوں کی حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حلقہ بندیوں کو احسن طریقے اور اعتراضات سے پاک کرانے کیلئے آپ سب کی ٹریننگ ناگزیر ہے ۔یہ بات صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان غلام اسرار خان نے حلقہ بندیوں سے متعلق ٹریننگ کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوںنے کہاکہ27 جنوری 2019 کو بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہو رہی ہے۔ لوکل گورنمنٹ کے انتخابات کا پر امن اور شفاف انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے، حلقہ بندیاں کرنا ایک بنیادی اور انتہائی اہم جز ہے۔انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات سے پہلے صوبہ بلوچستان کے بلدیاتی حلقوں کی حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ کیا ہے، حلقہ بندیوں کو احسن طریقے اور اعتراضات سے پاک کرانے کیلئے اپ سب کی ٹریننگ ناگزیر ہے یہ ٹریننگ بلدیاتی انتخابات کو شفاف اور غیر جانبدار بنانے کی ایک کڑی ہے اور یقینا" اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے آپکا کلیدی کردار رہے گا۔

(جاری ہے)

لہذا آپ اس ٹریننگ سے بھر پور استعفادہ کر کے اس قومی فریضے کو احسن طریقے سے سرانجام دیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں