کیسکوکی نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری،متعدد برقی کنکشنزمنقطع

بدھ 23 جنوری 2019 23:25

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی نادہندہ صارفین اور غیرقانونی طورپربجلی استعمال کرنے والوں کے خلاف مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہے۔ اس سلسلے میںسپرنٹنڈنگ انجینئر کیسکوسینٹرل سرکل کی ہدایات پرایکسئن سٹی ڈویژن کوئٹہ کے زیرانتظام کوئٹہ شہرکے علاقوںمشرقی بائی پاس، سیٹلائٹ ٹائون،سورج گنج بازار میں کیسکوکے عملہ نے 22نادہندگان کے کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے جبکہ اس دوران نادہندگان سے بجلی بلوں کی مدمیں ایک لاکھ84ہزار9سوروپے بھی وصول کئے گئے۔

کیسکوسریاب سب ڈویژن کے تحت ایس ڈی او اور لائن اسٹاف پر مشتمل عملہ نے شموزئی کے علاقہ میں 9ڈائریکٹ طورپرچلنے والے کنڈے اُتارکر اُن کی تاریں اور برقی آلات قبضہ میں لئے گئے جبکہ اس دوران 16نادہندگان کے کنکشنز بھی عدم ادائیگی پرمنقطع کردئیے گئے۔

(جاری ہے)

ایکسئن زرغون ڈویژن کیسکوکے زیرانتظام علاقوںمیں جیل روڈکوئٹہ سی34گھریلواورکمرشل ، نواں کلی میں پرائیویٹ واٹرسپلائی کنکشن سمیت21گھریلوکمرشل کنکشنز، چشمہ کے علاقے میں 32کنکشنز جبکہ ہنہ اوڑک کے علاقہ میں 39گھریلواورکمرشل نادہندہ صارفین کے کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے۔

اسی طرح سپرنٹنڈنگ انجینئرکیسکوپشین سرکل کی نگرانی میں کیسکوٹیموںنے خانوزئی سب ڈویژن سے ملحقہ خانوزئی بازارمیں 13غیرقانونی کنڈے ہٹادئیے جبکہ نادہندگان کی10کنکشنز عدم ادائیگی پرمنقطع کردئیے گئے جبکہ پشین بازارمیں ایس ڈی او کی سربراہی میں کیسکوکی ٹیم نے نادہندگان کے 12کنکشنز منقطع کردئیے ۔کیسکولورالائی سرکل کے تحت سپرنٹنڈنگ انجینئرکی ہدایت پر کیسکوکی ٹیموںنے گزشتہ 2روزکے دوران لورالائی شہر، قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ، کان مہترزئی اورنسائی کے علاقوںمیں کارروائی کے دوران 190کنڈے ہٹادئیے ۔ اس کے علاوہ نادہندگان کے کنکشنز بھی منقطع کردئیے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں