کوہلوصحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے ،صوبائی وزیر صحت

جمعرات 24 جنوری 2019 18:22

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ خان مری نے کہاہے کہ کوہلوصحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے بلوچستان کے نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں حصہ لیکر صوبے اور ملک کا نام روشن کرنے کی کوشش کریں پاکستان تحریک انصاف کے وژن میں نوجوانوں کو آگے لیکر آنا اور ملک کی ترقی میںکردار دا کرنے کے لئے مواقع فراہم کرنااہم ترجیح ہے ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ خان مری نے اپنے حلقے کوہلو میں پہلا آل بلوچستان سپور ٹس فیسٹیول کے افتتاحی پروگرام کے موقع کیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت کا مزید کہناتھاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کوششوں سے جلد بلوچستان میں ایک بڑا فیسٹول کا انعقاد کریں گے تاکہ نوجوان جرائم اور دیگر برائیوں کے بجائے کھیلوںکی طرف راغب کرکے میدانوں کو آباد کرے ہمارے قائد عمران خان بھی کھیل میں بڑی دلچسپی رکھتے ہیںاور وہ ہمیشہ پوچھتے ہیں کہ صوبے میں کھیلوں کے حوالے سے کیا پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں شہیداء مارواڑ کے نام سے ایک فیسٹول کا انعقاد بھی جلد کریں گے سپورٹس کمپلیکس کوہلو کا انکوری چل رہا ہے کہ سپورٹس کے پیسے کہاں خرچ ہوئے ہیں کوہلو سمیت بلوچستان کے نوجوان کھیلوں کے میدان میں کسی سے کم نہیں ہیں یہاں کے نوجوانوں میں بڑی ٹیلنٹ دیکھی ہے انشااللہ بلوچستان میں کھیلوں کے میدان کو آباد کرینگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں