ٹریفک قوانین پر عمل کرکے حادثات اور جانی نقصانات سے بچا جاسکتا ہے،ڈی آئی جی مکران ریجن گوادر شہاب عظیم لہڑی

جمعرات 24 جنوری 2019 18:28

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) ڈی آئی جی مکران ریجن گوادر شہاب عظیم لہڑی نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرکے حادثات اور جانی نقصانات سے بچا جاسکتا ہے ٹریفک حادثات سے بچنے کیلئے ہم سب پر لازم ہے کے ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ویسٹ زون سیکٹر 10گوادر کے زیراہتمام تربت یونیورسٹی گو ادر کیمپس میں روڈ سیفٹی و ٹریفک قوانین سیمتعلق سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے سمینار سے موٹروے پولیس گوادر کے سیکٹر 10 کے کمانڈر راؤ حسنات اور تربت یونیورسٹی گوادر کیمپس کے ڈائریکٹر اعجاز احمد بلوچ و یگر نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ ملک بھر میں پچاس فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جوزیادہ تر ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں سمینار میں بتایا گیا ہیکہ دوران ٹریفک موبائل فون ہرگز استعمال نہ کریں جو کسی بھی وقت جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے جبکہ موٹر سائیکل سواروں کیلئے انہتائی ضروری ہے کہ ہیلمٹ کا استعمال کریں اور اس بات کا خاص خیال رکھے کہ صرف منظور شدہ سیفٹی ہیلمٹ استعمال کریں کیونکہ ہیلمٹ آپ کو گرنے کی صورت میں سر میں لگنے والی خطرناک چھوٹوں سے بچاتا ہے سمینار میں بتایا گیا ہیکہ کہ محفوظ سفر کے لیے ٹائر بنیادی حیثیت رکھتے ہیں اسکو ضرور چیک کریں رفتار کا خاص خیال رکھیں اور رفتار کیلئے روڈ پر نصب سائین بورڈز اور ہائی وے اور موٹروے کوڈ پر عمل کریں لائٹس اندھیرے میں زندگی کی نشانی ہیں رات کو سفر کرنے سے پہلے چیک کریں کہ آپ کے گاڑی کے ہیڈ لائٹس اور اشارے اچھی طرح صاف اور روشن اور درست حالت میں کام کررہیہیں دوران ڈرائیونگ سیٹ بلٹ باندھے رکھے کیونکہ تحقیقی سے ثابت ہوا ہے کہ یہ اپکو کسی بھی حادثے کی صورت میں ستر70فیصد تک تحفظ فراہم کرتی ہے اسی طرح موٹر سائیکل چلانے والے افراد ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں جس سے ان کی زندگی محفوظ رہ سکتی ہے سمینار سے مقررین نے کہا ہے کہ ورڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کی احترام انتہائی ضروری ہے اس پر عمل درآمد کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے جبکہ پیدل چلنے اور سٹرک پار کرنے والے افراد ہمیشہ فٹ پاتھ پر چلیں اگر فٹ پاتھ نہ ہو تو ہمیشہ سڑک کے دائیں طرف چلیں تاکہ آپ سامنے والے والی ٹریفک کو دیکھ سکیں اوروئرلوڈنگ دوسری گاڑیوں کے محفوظ سفر میں رکاوٹ بنتی ہیں اس سے اجتناب کرنی چاہیے سمینار کے آخر میں روڈ سیفٹی کے یونیورسٹی گوادر کیمپس کے طلبا و طالبات میں ہیلمٹ تقسیم کیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں