کوئٹہ،جمعیت علماء اسلام نظریاتیکا چینی حکومت کی جانب سے چینی مسلمانوں سے ناروا سلوک مذہبی آزادی پر پابندی افسوس کا اظہار

منگل 12 فروری 2019 23:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2019ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی کنو نیئر مولانا عبدالقادر لونی ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید عبدالستار شاہ چشتی ، مرکزی سیکرٹری مالیات مولانا عبدالستار آزاد ، صوبائی جنرل سیکرٹری عبیداللہ حقانی، حاجی حبیب اللہ صافی نے چین میں چینی حکومت کی جانب سے چینی مسلمانوں سے ناروا سلوک مذہبی آزادی پر پابندی افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ مسلم امہ تمام دنیا جہاں بھی رہتا ہے اس سے عالمی قوانین وچار ٹر کے مطابق اپنے مذہبی رسومات عبادات کے ادائیگی کا مکمل حق حاصل ہے لیکن چین کے مسلمانوں سے حکومت کی جانب سے مسلمانوں پر اپنے مذہبی عبادات کے ادائیگی پر پابندی اور قدغن لگانا یا ناروا سلوک قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ اسلام دہشت گردی نفرتوں کو پھیلانے والا مذہب نہیں نہ ہی اسلام مسلمانوں کو دہشتگردی انتہا پسندی سے تعلق نہ وابسطہ ہے چینی حکومت مسلمانوں کو چینی میں عالمی مذہبی قوانین وچارٹ رکے مطابق نماز اور دیگر اسلامی عبادات مساجد کے تعمیر اور دینی تعلیم کے حصول کا مکمل آزادی اور خود مختاری دے اور مسلمانوں کے عباد ت پر پابندی وقدغن عالم اسلام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے مسلمان واسلامی امہ ایک جسم ہی کے مانند ہے اور دنیا کے جس بھی کونے میں مسلمانوں پر ظلم بر بریت پر مسلمان اپنے آپ ہی پر ظلم سجھتی ہے انہوں نے حکومت پاسکتان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ چینی حکومت پاسکتان کے دوست حکومت کے حیثیت سے چینی مسلمانوں کے عبادات اور ررسومات پر پابندی یا مسلمانوں کیخلاف کا رروائی پر پاکستانی مسلمانوں کے تشویش ہے آگاہ کر چکے ہیں چینی حکومت کو چینی مسلمانوں کو مکمل مذہبی عبادات کے ادائیگی کے اجازت دینے پر آمادہ کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں