شہادتوں سے مسلمان اور اسلام کو ختم نہیں کیا جاسکتا ہے ،مولانا عبدالقادر لونی

جمعہ 15 فروری 2019 22:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے کنونیئر بلوچستان کے امیر مولانا عبدالقادر لونی نے کہا ہے کہ شہادتوں سے مسلمان اور اسلام کو ختم نہیں کیا جاسکتا ہے بلکہ شہادتوں سے مسلم امہ مزید توانااور مضبوط ہوگا شہید کے موت قوم کے حیات ہے آج ان شہداء کے مقدس کون کے بدولت اللہ کے مدد ونصرت نے امریکہ بشمول 55سے زیادہ نیٹو اور کفری ممالک کو شکست سے دوچار اور مجاہدین اسلام کو کامیاب کرادیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز جمعیت علماء اسلام نظریاتی دولنگی کے کارکن حافظ عبدالباسط شہید کے نماز جنازہ کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع کوئٹہ کے امیر قاری مہر اللہ، صوبائی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ، ضلع کوئٹہ کے کنونیئر حافظ احسان اللہ سمیت جمعیت نظریاتی کے کارکنوں علماء طلباء علاقے کے عوام نے ہزاروں کے تعداد میں نماز جنازہ میں شررکت کی جمعیت نظریاتی کے مرکزی کنونیئر مولانا عبدالقاد ر لونی اور جمعیت نظریاتی کے رہنمائوں نے کہا کہ الحمد اللہ ہمیں اس پر فکر ہے کہ دنیا کے اسلامی تمام تحریکوں میں جمعیت نظریاتی کے کارکنوں کے خون شامل ہے روس کے خلاف جہاد روس کے شکست بھی ہمارے قابل فخر فخر تھا اور آج امریکہ بشمول 55سے زایادہ ممالک کا افغانستان میں ایک بار پھر شکست عالم اسلام کیلئے بہت بڑی کوشی کا مقام ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ان شہداء اسلام کے کون رائیگاں ہیں جائے گا انہوں نے شہید حافظ عبدالباسط کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تمام شہداء اسلام مولوی اختر محمد منصور ،مولوی اختر محمد عثمان ،ملا داد اللہ شہید سمیت تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ان شہداء کے مقدس خون کے بدولت افغانستان کے سرزمین پر ایک بار پھر اسلامی حکومت کا سورف طلوع ہوگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں