کوئٹہ،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے میرعبدالروف مینگل کی ملاقات

سیاسی علاقائی قومی صورتحال اوربلوچستان میں نوجوانوں کی تربیت تعلیم روزگارسمیت مسائل پرمشاورت

اتوار 17 فروری 2019 21:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2019ء) چیئرمین سینٹ میرصادق سنجرانی سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق ایم این اے میرعبدالروف مینگل اسلام آبادمیں ملاقات کی جس میں سیاسی علاقائی قومی صورتحال اوربلوچستان میں نوجوانوں کی تربیت تعلیم روزگارسمیت مسائل پرمشاورت ہوئی بلوچستان کے طلبا طالبات کے تعلیم دیگرصوبوں اوربین الاقوامی یونیورسٹیوں میں اعلی سائنسی پیشہ ورانہ تعلیم اورمختص ایم فل پی ایچ ڈی نشستوں کی جانچ اوران پربلوچستان کے طلباطالبات اسکالرزکی رسائی کوممکن بنانے کیلئے اقدامات کرنے پرغورہواکیونکہ بلوچستان کومشرق وسطی یورپ سمیت ممالک کے یونیورسٹیوں میں ایڈوانس سٹڈیزمیں بلوچستان کے طلباطالبات ایم فل پی ایچ ڈی اسکالرزکومسائل ہیں اورجدیدمعلومات کی فراہمی اوران پرباقی صوبوں کی تناسب سے بلوچستان کے تعلیمی حقوق کاحصول ممکن بنانیکی کوشش ومشاورت کوشامل کیاجائے کیونکہ بلوچستان کے طلباطالبات اسکالرز کے مختص نشستوں پرمطلوبہ تعدادکاان تعلیمی اداروں تک نہ پہنچناقابل تشویش ہے جس کیلئے ایچ ای سی کی جانب سے ایڈوانس سٹڈیزمیں بلوچستان کی نشستوں کامکمل اعدادشماراورشفاف طریقہ کارسے بلوچستان کوعلاقائی بنیادوں پراولیت دینے کے اقدامات کیلئے زوردیاجائے چیئرمین سینٹ میرصادق سنجرانی نے میرعبدالروف مینگل کی بلوچستان کے تعلیمی مسائل اورملکی وبین الاقوامی تعلیمی اداروں میں بلوچستان کے طلبا طالبات کی بہترمسقبل کی نشاندہی پرسراہتے ہوِئے یقین دلایاکہ بلوچستان کے مسائل کاحل ہم سب کامشترکہ مشن ہے اورتعلیم جوجدیدصدی کی ترقی اورخوشحالی کارازہے جس پرکاربندرہ کرپرامن باہمی اعتماد ترقی وخوشحالی کوممکن بنایاجاسکتاہے اس ضمن میں ایچ ای سی اوردیگرتعلیمی ذرائع سے حاصل معلومات کی روشنی میں بلوچستان کے طلبا طالبات کے تعلیمی حقوق کاحصول ممکن بنانیکی کوشش کی جائیگی اوربین الاقوامی تعلیمی اداروں یونیورسٹیوں میں بلوچستان کیلئے مختص نشستوں پرزیرتعلیم طلبا طالبات اسکالرزسمیت ٹیکنیکل ونان ٹیکینکل شعبوں کابائیوڈیٹالیکرشفاف انداز میں بلوچستان کی تعلیمی حقوق کوحاصل کریں گے بلوچستان جوتعلیمی لحاظ سے پسماندگی کا شکارہے اورحاصل تعلیمی سہولیات پردسترس نہیں رکھتے توان حالات میں بہترین خوشحال مستقبل کی جان پیش بندی مشکل عمل ہے بلوچستان کے تمام یونیورسٹیوں دیگرصوبوں اوربین الاقوامی یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم وتحقیق طلبا طالبات ایم فل پی ایچ ڈی اسکالرزکامکمل ڈیٹاجمع کرکے مزیدیونیورسٹیوں میں نشستوں کی حصول کیلئے اقدامات کرونگاتاکہ جدیددنیامیں بلوچستان کی شرکت اورمعلومات علم کی برابری سے علمی ترقی اورعوامی خوشحالی کو ممکن بنایاجاسکے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں