کوئٹہ، پیرا میڈیکس یہاں کے دکھے ہوئے غٖریب لوگوں کی بروقت داد رسی کرکے اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں، غلام نبی مری

حکومت وقت اور انتظامیہ پیرامیڈیکس کو تمام بنیادی سہولیات اور ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائیں، رکن بی این پی مرکزی کمیٹی کا حلف بردار ی تقریب سے خطاب

اتوار 17 فروری 2019 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2019ء) پیرا میڈیکس یہاں کے دکھے ہوئے غٖریب لوگوں کی بروقت داد رسی کرکے اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں یہ عمل کسی عبادت سے کم نہیں ہیں بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں سے آئے ہوئے مجبور لاچار اور پریشان حال لوگوں کی رہنمائی اور خیال داری ہمارے انسانی مذہبی اعلیٰ اقدار میں شامل ہے حکومت وقت اور انتظامیہ پیرامیڈیکس کو تمام بنیادی سہولیات اور ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ وہ بہتر انداز میں اپنی خدمات کو سرانجام دے سکے ان خیالات کا اظہار بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے رکن غلام نبی مری نے پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسو سی ایشن سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ یونٹ کے نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ انسانیت کی بچائو کے اس عظیم مقصد کو اپناتے ہوئے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کا حصہ لینگے اور ان مسائل تکلیف وعزاب کے شکار لوگوں کی بروقت داد رسی کیلئے اپنے منصبی فرائض میں کسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ پیرامیڈیکس اسٹاف ایسو سی ایشن کے عہدیداروں نے آج اپنے جس تیرہ نکات پر مشتمل مطالبات کا تذکرہ کیا ہے یہ مطالبات جائز اور ان کو حل کرنے کیلئے انتظامیہ فوری طور پر توجہ دیں آج سول ہسپتال کوئٹہ جوکہ صوبائی دارالخلافہ وست میں واقعہ ہے وہاں بہت سے سہولیات غیر موجود ہیں تو بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں طبی سہولیات کی کیا صورت حال ہوگی ۔

(جاری ہے)

تمام شہریوں کو بنیادی ضرورت زندگی جن میں صحت کی سہولیات شامل ہے ان کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہیں لیکن آج کے اس پروگرام کو نظرانداز کرتے ہوئے حکومت وقت اور ان کے اعلیٰ اختیارداروں نے یہ ثابت کیا کہ وہ یہاں کے عوام اور پیرامیڈیکس کے مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ صوبائی وزیر صحت، سیکرٹری صحت اور دیگر حکومتی عہدیداران کو جنہیں آج کے اس پروگرام میں مدعو کیا گیا تھا وہ شریک ہوتے تاکہ لوگوں اور عوام کا سامنا کرتے ہوئے ان مشکلات کو کم کرنے میں توجہ دیتے ۔

انہوں نے پیرامیڈیکس کے نومنتخب عہدیداروں سے کہا کہ بی این پی ان کے بنیادی مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کرنے کیلئے سیاسی اور جمہوری انداز میں اجاگر کرینگے کیونکہ یہ ہمارے پارٹی کی آئین اورانتخابی منشورمیں سرفہرست ہے کہ یہاں کے لوگوں کو تمام تر طبعی سہولیات مفت اور دستیابی یقینی ہواور تاریخ گواہ ہے کہ پارٹی نے سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں ہمیشہ پیرامیڈیکس اور محنت کشوں کی بنیادی حقوق کی جدوجہد کی تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے یہاں کے مسائل پر آواز بلند کی جس کی واضح مثال 1995ء کو ملازمین کے بنیادی حقوق کیلئے قلات سے کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ میں بی این پی نے اپنے قائد سردار اختر جان مینگل سمیت پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد شامل ہوکر حصہ لیا اور اسی پاداش میں قید و بند کی صعبوتیں کی برداشت کی اور محنت کشوں کو کبھی بھی نامساعد اور مشکل حالات میں تن و تنہا نہیں چھوڑا اور 1998ء میں اپنے دور حکومت میں شدید معاشی بحران کے باوجود قلات اسٹیٹ الائونس کو بحال کرکے یہاں کے محنت کشوں کو ریلیف دیا اور عملی طور پر یہ ثابت کیا کہ بی این پی کو یہاں کے تمام مکاتب فکر لوگوں کی درد و تکلیف کا احساس ہے اور انھیں دور کرنے کیلئے پارٹی بھر پور صلاحیتہے، کیونکہ پارٹی کی جڑیں یہاں کے عوام اور محنت کشوں میں پارٹی کی جڑیں مضبوط ہیں اور انھیں حل کرنے کیلئے ہر قسم کی جدوجہد سے دریغ نہیں کرینگے ۔

چپارٹی اقتدار میں ہو یا اپوزیشن میںں ہو وہ یہاں کے لوگوں اور محنت کشوں کی حقوق کی ترجمانی کا حق ادا کرتے ہوئے جدوجہد کریگی ۔کیونکہ اس وقت بی این پی پارلیمانی سیاسی اور تنظیمی حوالے سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سب سے بڑی جماعت ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں