حکومت عوامی مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کررہی ہے،صوبائی وزیرحاجی نور محمد دمڑ

پیر 18 فروری 2019 21:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) صوبائی وزیر پی ایچ ای /واسا حاجی نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ ہماری حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں عوامی مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کررہی ہے صوبے کی پسماندگی دور کرنے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا لوگوں کے بنیادی نوعیت کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا میرا نصب العین ہے انہوں نے کہا کہ میرے دروازے لوگوں کیلئے ہمیشہ کھلے رہیں گے عوامی خدمت کیلئے ہروقت پیش پیش رہوں گا صوبائی وزیر نے حالیہ دنوں لورالائی اور پنجگو رمیں سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ کیلئے ناکام بنادیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں