بلوچستان کے سینئر صحافی این این آئی نیوز ایجنسی کے بیورو چیف عاشق علی بٹ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری

پیر 18 فروری 2019 21:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) بلوچستان کے سنیئر صحافی این این آئی نیوز ایجنسی کے بیورو چیف عاشق علی بٹ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، پیر کے روز رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ ، پاک ایران مشترکہ ایوان صنعت و تجارت کے صدر ولی محمد ، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء میر اسماعیل لہڑی ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ ، خوست ہرنائی کول مائنز کے سعید آغا سمیت سیاسی ،سماجی وقبائلی شخصیات اور صحافیوں نے انکی رہائشگاہ پر مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیااور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں