کوئٹہ، پاکستان سعودی عرب کو پرامن اور خوشحال دیکھنا چاہتا ہے، میرسلیم کھوسہ

پاکستان ہر مشکل وقت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہوگا اور سعودی عرب کو بھی اتنا محفوظ چاہتے ہیں اربوں روپے کی سرمایہ کاری سے بلوچستان بھی ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا،صوبائی وزیر ریونیو

پیر 18 فروری 2019 21:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2019ء) صوبائی وزیر ریونیو میر سلیم کھوسہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کو پرامن اور خوشحال دیکھنا چاہتا ہے، پاکستان ہر مشکل وقت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہوگا اور سعودی عرب کو بھی اتنا محفوظ چاہتے ہیں اربوں روپے کی سرمایہ کاری سے بلوچستان بھی ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا بلوچستان ترقی کرے گا تو خطہ ترقی کرے گا موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر میر سلیم کھوسہ نے کہا کہ سعودی عرب سمیت دیگر ممالک بلوچستان میں سرمایہ کاری کریں گے تو یہاں سے پسماندگی ،غربت اور جہالت کا خاتمہ ہو جائے گا گوادر دنیا کی واحد جگہ ہے جہاں پرلوگ خود آ کر سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں ہیں کیونکہ موجودہ حکومت کا وژن یہ ہی ہے کہ وہ ممالک اور سرمایہ کار کو قائل کرے کہ وہ بلوچستان میں آکر سرمایہ کاری کرے جس سے بلوچستان میں جو پسماندگی اور غربت ہے اس کے خاتمہ میں مدد ملے گی کیونکہ ہم پسماندگی سے نکلنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کوشش یہ ہی ہے کہ بلوچستان کے ساتھ ہونے والی جو زیاتیاں ہوئی ہیں اس کا ازالہ کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کو پرامن اور خوشحال دیکھنا چاہتا ہے، پاکستان ہر مشکل وقت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہوگا اور سعودی عرب کو بھی اتنا محفوظ چاہتے ہیں اربوں روپے کی سرمایہ کاری سے بلوچستان بھی ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا بلوچستان ترقی کرے گا تو خطہ ترقی کرے گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں