کوئٹہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کو صوبے بھر میں فعال کر دیاجائے گا،جمال شاہ کاکڑ

بدھ 20 فروری 2019 23:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کو صوبے بھر میں فعال کر دیاجائے گا اورعنقریب تمام ضلعی سٹی اورحلقے کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا اورپارٹی کو ہر سطح پر فعال کریں گے آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن صوبے بھر میں کامیابی حاصل کرے گی عوام کے دلوں میں آج بھی مسلم لیگ ن زندہ ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے پارٹی رہنمائوں میر گوہر خان مینگل سردار اللہ داد بڑیچ ،ملک ظاہر کاکڑ، نصیر خان اچکزئی، میر فاروق ماندئی، رحیم کاکڑ ، یونس بلوچ، اور عرفان کرد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کیا جس کی وجہ سے آج ہم مطمئن ہیں کہ ہمارے اکابرین نے ملک کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اورآج بھی ہمارے اکابرین ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کوشاں ہیں اور قید وبند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں ہم سیاسی اورجمہوری لوگ ہیں اور جمہوری طریقے سے سیاست کر رہے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کو صوبے بھر میں فعال کر دیاجائے گا اورعنقریب تمام ضلعی سٹی اورحلقے کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا اورپارٹی کو ہر سطح پر فعال کریں گے آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن صوبے بھر میں کامیابی حاصل کرے گی عوام کے دلوں میں آج بھی مسلم لیگ ن زندہ ہے انہوں نے کہا کہ نیب کے قوانین میں تبدیلی لانا سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری بنتی ہے جس طرح اپوزیشن سے رویہ اپنایا گیا ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے سیاسی لوگوںکو گرفتارکرنا غیر جمہوری عمل ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں