شدید بارشو ں سیلابی ر یلے، پی ڈی ایم اے کا ضلع لسبیلہ اور مضافات میں متاثرین کی فوری بحالی اور ریلیف کی فراہمی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع

بدھ 20 فروری 2019 23:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2019ء) پی ڈی ایم اے نے شدید بارشو ں سے آنے والے سیلابی ریلوں کی وجہ سے ضلع لسبیلہ اور اس کے مضافات میں متاثرین کی فوری بحالی اور انہیں ریلیف کی فراہمی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا ہے اس ضمن میں ضلعی انتظامی پی ڈی ایم اے اور فرنٹئیرکور مربوط رابطہ کے ذریعے پوری طرح متحرک اور بلاتعطل امدادی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس وقت تقریباً دوسوکے قریب متاثر ہ خاندانوںمیں اشیاء خوردونوش ،خیمے اور کمبل کی فراہمی کا کام جاری ہے ۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایت کے مطابق تمام متعلقہ حکام کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر طرح سے چوکس ہیںاور متاثرین کیلئے امدادی کاروائیوں کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ وڈھ کے مقام پر سیلابی ریلے کے باعث آرسی ڈی ہائی وے عارضی طور پر بند تھی جس کو کلیر کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں