ہفتہ23فروری کو صارفین کی شکایات کیلئے کیسکوکے تمام سرکلزمیں کھلی کچہری منعقد ہونگے

جمعرات 21 فروری 2019 17:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے زیراہتمام صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالہ کے سلسلے میں بروزہفتہ 23فروری کو تمام آپریشن سرکلز کے تحت کھلی کچہری پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ۔ کھلی کچہر ی میںآپریشن سرکل کے سپرنٹنڈنگ انجینئر اپنے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز، سب ڈویژنل افسران اور ریونیو آفیسرز کے ہمراہ صارفین کی شکایات معلوم کریں گے اور اُنکے ازالہ کیلئے موقع پر ہی اقدامات کریں گے ۔

اس سلسلے میں سپرنٹنڈنگ انجینئر(سینٹرل) سرکل کوئٹہ کے زیراہتمام کیسکو کینٹ سب ڈویژن کے دفترواقع طوغی روڈ کوئٹہ میں بروز ہفتہ23 فروری کو بوقت صبح11بجے کھلی کچہری پروگرام منعقد کیاجائے گا۔ اسی طرح کیسکوپشین سرکل میں23فروری کو صبح11بجے کیسکو علی زئی سب ڈویژن کے دفترمیں ، کیسکولورالائی سرکل کے تحت قلعہ سیف اللہ (آپریشن ) سب ڈویژن کے دفترمیں ، کیسکو خضدارسرکل کے تحت دالبندین سب ڈویژن کے آفس میں،کیسکوسبی سرکل کے زیراہتمام سبی سب ڈویژن کے دفتر میں ،جبکہ کیسکومکران سرکل کے تحت پنجگورسب ڈویژن کے دفتر میں صبح11بجے کھلی کچہری منعقد ہوں گے ۔

(جاری ہے)

لہٰذاکیسکونے متعلقہ آپریشن ڈویژنزکے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی سے متعلق شکایات یعنی بلوںکی درستگی ، غلط میٹرریڈنگ ، نئے کنکشنز کی فراہمی اور بجلی سے متعلق دیگرمسائل کے حل کیلئے متعلقہ دفاترمیں منعقدہ کھلی کچہری میں شرکت کریں تاکہ اُن کی شکایات کاازالہ کیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں