کوئٹہ،کیسکوکی نادہندگان اورغیرقانونی کنکشنزکے خلاف کارروائی ،

10ٹرانسفارمرزاورمتعدد کنکشنزمنقطع

جمعہ 22 فروری 2019 19:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی نادہندگان اورغیرقانونی بجلی استعمال کرنے والوںکے خلاف کارروائیاں جاری ہے۔ اس سلسلے میںسپرنٹنڈنگ انجینئر(سینٹرل) سرکل کیسکوکی ہدایات پرایکسئن سٹی کی زیرنگرانی لیاقت بازارسب ڈویژن کی ٹیم نے کیسکومجسٹریٹ کے عملہ کے ہمراہ کارروائی کی جس کے دوران عبدالستارروڈپر ایک نجی ہاسٹل پر چھاپہ مارا جس کے کنکشن پہلے ہی عدم ادائیگی پرمنقطع کیاگیاتھا تاہم مذکورہ ہاسٹل غیرقانونی طورپرڈائریکٹ بجلی استعمال کررہاتھا جسے کیسکوکی ٹیم نے چھاپہ مارکر مذکورہ ڈائریکٹ کنکشن منقطع کرکے نادہندہ صارف کے خلاف قانونی کارروائی کاآغاز کردیااس دوران لوپنگ کے گئے 7میٹروںکے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح کیسکولورالائی سرکل کے تحت لورالائی ،قلعہ سیف اللہ، بارکھان اور ژوب کے علاقوںمیں کارروائی کرتے ہوئے 18ڈائریکٹ کنکشنزجبکہ 21نادہندہ صارفین کے کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے ۔دریں اثناء کیسکو خضدارسرکل میں قلات ڈویژن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے مستونگ کے سٹی ٹو، تھری اور لک پاس فیڈروں سے نادہندگان کے 10ٹرانسفارمرز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے نیز قلات اورخضدارکے سٹی ایریا زمیں14 برقی کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے۔

علاوہ ازیں کیسکوپشین سرکل کے تحت سپرنٹنڈنگ انجینئر کی زیرنگرانی کیسکوٹیموںنے چمن سٹی ، پشین سٹی ،خانوزئی، علی زئی کے علاقوںمیں نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 29کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے جبکہ اس دوران 4ڈائریکٹ کنڈے بھی ہٹادئیے ۔کیسکوسبی سرکل کے تحت سبی،نصیرآباد،اوستہ محمد،جھل مگسی اورسوئی کے علاقوںمیں نادہندگان کے 19کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے جبکہ کیسکومکران سرکل کی ٹیموںنے بھی کارورائی کرتے ہوئے گوادر (اربن)، پسنی ، پنجگورشہراور تربت میں نادہندگان کے 16کنکشنز منقطع کردئیے گئے۔

کیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بجلی بلوںکی بروقت ادائیگی کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ذمہ بقایاجات بھی فوری طورپراداکریں نیز تمام صارفین بجلی کے غیرقانونی استعمال سے گریز کریں اور بجلی چوروںکی نشاندہی کرنے میں کیسکوسے تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں