کوئٹہ ،ملک کے مختلف حصوں میں پشتونوں کی ٹارگٹ کلنگ ناقابل برداشت ہے ،جمال شاہ کاکڑ

ہفتہ 23 فروری 2019 22:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں پشتونوں کی ٹارگٹ کلنگ ناقابل برداشت ہے سندھ اور پنجاب میں پشتونوں کی ٹارگٹ کلنگ پر دونوں حکومتیں اپنا کردا رادا کریں پشتون محنت کش قوم ہے جو ملک کے مختلف حصوں میں جا کر اپنے بچوں کے پیٹ پالتے ہیں پشین سے تعلق رکھنے والے دو تا جروں کو قتل کر نا انتہائی بزدلانہ فعل ہے وہ تجارت کی غرض سے کراچی گئے تھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں گزشتہ روز پشین سے تعلق رکھنے والے دو تاجر وں کو قتل کر نا انتہائی بزدلانہ فعل ہے اور اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اس سے قبل لاڑ کانہ میں تین پشتون مزدوروں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا کیا اس ملک میں پشتونوں کے لئے کوئی جگہ نہیں کہ وہ جا کر محنت مزدوری کریں انہوں نے کہا ہے کہ ہم قومیت پر یقین نہیں رکھتے مگر بحیثیت انسان اس واقعہ کی مذمت کر تے ہیں پاکستان مسلم لیگ(ن) بد امنی کے خلاف ہے امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہوتا سندھ حکومت کو چا ہئے کہ وہ کراچی جو کہ ملک کی معیشت کا ایک مضبوط قلعہ ہے وہاں پر امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں پشتونوں کی ٹارگٹ کلنگ ناقابل برداشت ہے سندھ اور پنجاب میں پشتونوں کی ٹارگٹ کلنگ پر دونوں حکومتیں اپنا کردا رادا کریں پشتون محنت کش قوم ہے جو ملک کے مختلف حصوں میں جا کر اپنے بچوں کے پیٹ پالتے ہیں پشین سے تعلق رکھنے والے دو تا جروں کو قتل کر نا انتہائی بزدلانہ فعل ہے وہ تجارت کی غرض سے کراچی گئے تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں