کوئٹہ ، جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر جاوید اقبال نے جامعہ کے سبزہ دار میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا

پیر 18 مارچ 2019 21:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر جاوید اقبال نے شجر کاری مہم کے تحت جامعہ کے سبزہ دار میں پودا لگا کر جامعہ میں شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جامعہ کے رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی، ٹریژرار جیند خان جمالدینی اور دیگر افیسران اور اساتذہ بھی موجود تھے اس موقع پر وائس چانسلر نے پودا لگاتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جامعہ بلوچستان کو ہمیشہ سر سبز اور ترقی سے ہمکنار رکھے۔

اور کہا کہ جامعہ میںذیادہ سے ذیادہ درخت لگانے کی رجحان کو فروغ دیا جارہا ہے اور جامعہ کے باٹنیکل گارڈن میں دنیا کے مختلف علاقوں کے پودے لگائے گئے ہیں۔ جو کہ تحقیقی تجربات کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہیں اور رواں برس کھیلوں کے میدان کو گرینری سے آراستہ کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے لئے الگ ٹیوب ویل نصب کیا گیا ہے۔ جس کے چاروں اطراف پودے لگائے جارہے ہیں۔

کیونکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے جو خوبصورتی کے ساتھ ماحول کو آلودگی سے پاک اور صاف شفاف بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اور ماحولیاتی آلودگی کو دیکھا جائے توکوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے۔ اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور زیادہ سے زیا دہ درخت لگائیں اور ان کی حفاظت ہم سب کی زمہ داری ہے تاکہ درخت لگانے کے بعد ان کی حفاظت بھی کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں