کرپشن کا خاتمہ وقت کی اشد ضرورت ہے ،ملکر کام کرنا ہو گا،محمد عابد جاوید

تاجر برادری کی قانونی تجارت میں حائل قانونی پیچیدگیوں اور رولز وریگولیش میں اصلاحات کے لئے نیب اپنا کردار ادا کرے گا، چیئرمین نیب جاوید اقبال کی سر براہی میں نیب کرپشن کے خاتمے کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے،ڈی جی نیب بلوچستان

منگل 19 مارچ 2019 17:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) ڈی جی نیب بلوچستان محمد عابد جاوید نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ وقت کی اشد ضرورت ہے جس کے لئے ہمیں ملکر کام کرنا ہو گا,تاجر برادری کی قانونی تجارت میں حائل قانونی پیچیدگیوں اور رولز وریگولیش میں اصلاحات کے لئے نیب اپنا کردار ادا کرے گا، چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی سر براہی میں نیب کرپشن کے خاتمے کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے ، نیب ہیڈ کوارٹر میں چئیرمین نیب کی ہدایت پر تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے،نیب تاجر برادری کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، صوبہ بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، جہاں نیب کرپشن کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرتا رہیگا ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے نیب بلوچستان کے زیر اہتمام "کرپشن کے خاتمے میں تاجر برادری کے کردار " کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس دارو خان اچکزئی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ، جبکہ کوئٹہ چیمبر آف کامرس، وومن بزنس ایسوسی ایشن سمیت بلوچستان کی تمام تاجر تنظیموں کے نمائیندوں نے تاجران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

صوبائی سیکرٹریز، ڈا ئر یکٹر نیب بلوچستان شیخ محمد زاہد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈی جی نیب بلوچستان محمد عابد جاوید نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ اورامن و امان کا قیام روزگار کے حصول میں اہم ہے، تاجر برادری کو ملکی ترقی میںریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے ، نیب تاجر برادری کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، صوبہ بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، جہاں نیب کرپشن کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرتا رہیگا ، نئی نسل کو مشاورت کے عمل میں شریک رکھیں تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

حقیقت یہ ہے بین الا قوامی کوالٹی کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کرتی، تاجروں کے ساتھ ملکر تجارت سمیت دیگر عوامل پر ہم بات کر سکتے ہیں تجارت ایک اہم پیشہ ہے جسے لیکر ہی چلیں گے تو ہر جانب ترقی کی منازل طے ہو سکیں گی بلوچستان ایک وسیع و عریض صوبہ ہے جہاں ہر ایک تجارت کے فروغ کے لئے کوشاں ہے ملک میں اس وقت کرپشن کے بعد بے روز گاری کے بڑے مسئلے کا سامنا ہے۔

تاجر برادری کی قانونی تجارت میں حائل قانونی پیچیدگیوں اور رولز وریگولیش میں اصلاحات کے لئے نیب اپنا کردار ادا کرے گا۔، چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی سر براہی میں نیب کرپشن کے خاتمے کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے ، نیب ہیڈ کوارٹر میں چئیرمین نیب کی ہدایت پر تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے۔تقریب سے صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس دارو خان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ ان کے ہمراہ پیٹران چیف کوئٹہ چیمبر آف کامرس فاروق خلجی سمیت قاری رشید اور ڈی جی کامرس اینڈ انڈسٹریز محمد داؤد خان بازئی نے بھی شرکت کی اس موقع پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے صدر دارو خان خلجی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب اپنا رویہ اسی طرح سے دوستانہ رکھے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو تاجروں کو نیب سے کافی شکایات ہیں جسے ہم مل بیٹھ کر حل کرنا چاہتے ہیں ہمیں کاروبار سے متعلق قوانین کو واضح کرنے کی ضرورت ہے افغانستان سب سے بہتر تجارتی دوست ملک ہے جس سے کئی لوگوں کا کاربارہ وابسطہ ہے ایک دور تھا جب افغانستان سے ہماری تجارت 3بلین ڈالر تھی جو گر کر ایک بلین ڈالرتک جا پہنچی ہے سیاست اور تجارت کو ایک دوسرے سے الگ ہونا چاہئے بلوچستان کے ساتھ بینکنگ سیکٹر میں ٹریڈ یونین کے حوالے سے امتیازی سلوک کیاجاتا ہے جسے ختم ہونا چاہئے تاہم انہوں نے یقین دھانی کرائی کہ وہ اور انکے تاجر کسی بھی مرحلے میں نیب کے ہمراہ کھڑے ہونگے۔

ڈی جی کامرس اینڈ انڈسٹریز داود خان بازئی نے کہا۔بلوچستان کے بزنس ایشوز پر بات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس کا فائدہ ملک اور صوبے کو ہو۔ ہمیں اکنانومی کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے لئے تجارت سے وابسطہ لوگوں کو سہولیات دینی ہونگی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرن ان چیف چیمبر آف کامرس فاروق خلجی نے کہا ہے ہم چاہتے ہیں کہ ملکی اکنانومی کی بہتری کی جانب لے جایاجائے جس کے لئے تاجر اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ملکی معیشت سب کے سامنے ہے۔

امن و امان کی صورتحال جس طرح سے بہتر ہوئی ہے اسی طرح سے اب معیشت بھی مزید بہتر ہوگی ہماری فورسز جوانوں اور عام لوگوں کی قربانیاں امن کے قیام میں شامل ہیں ہمیں اب نیب کے ساتھ ملکر ملکی معیشت کو بھی بہتر کرنے کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاری رشید نے کہا کہ تاجروں کا کردار ملکی معیشت میں اہم ہے تجارت انبیاوالا پیشہ ہے جس میں برکت بھی ہے اور منافع بھی ہے اسلام میں حرام مال کی ممانت ہے تاجر تجارت کو عبادت سمجھ کر یں اور دھوکہ دہی سے اجتناب کریں تقریب سے اختتام پر ڈی جی نیب بلوچستان محمد عابد جاوید نے تمام مہمانان گرا می میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں