بلوچستان کے وکلاء کا عدالتوں کا بائیکاٹ

منگل 19 مارچ 2019 18:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) بلوچستان بار کونسل کی کال پر وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلوچستان بار کونسل نے لورالائی بار کے رکن صادق علی زئی کے خلاف لورالائی پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے خلاف منگل کو بلوچستان بھرمیں عدالتوں کے بائیکاٹ کی کال دی تھی جس پرکوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا جس کی وجہ سے سائلین کومشکلات اورپریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں