کوئٹہ، پارٹی شہر میں مربوط ومنظم ترقیاتی عمل کے ذریعے پسماندگی اور غربت کے خاتمے کی سوچ پر یقین رکھتی ہے،ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی

منگل 19 مارچ 2019 23:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کہاگیا ہے کہ پارٹی کوئٹہ شہر میں مربوط ومنظم ترقیاتی عمل کے ذریعے پسماندگی اور غربت کے خاتمے کو ضروری سمجھتے ہوئے اس سوچ پر یقین رکھتی ہے کہ صوبے کو ترقیافتہ اور کوشحال بنانے کیلئے ضروری ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندے اصل ایشوز کے حل کیلئے تجاوزیر مرتب کر کے عوامی مفادات پر مبنی مسائل کے حل کو اولیت دیں اس وقت صوبہ تعلیم صحت،سماجی اور معاشی طور پر دیگر صوبوں کے مقابلے میں کئی گناہ زیادہ پسماندگی کا شکار ہے یہاں کے قبائلی سیٹ اپ کی وجہ سے زندگی کے کئی اہم شعبوں کو ترقی دینے میں حکومت اور پارلیمنٹ کو زیادہ سہولت اور آسانیاں حاصل ہوسکتی ہیں جس کیلئے حکومت کو بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ کے عوام کو ذریعہ روزگار کیلئے چھوٹی سرکاری ملازمتوں اور درمیانی درجے کا کاروبار سہا را لینا پڑرہا ہے جبکہ بلوچستان معدنی اور ساحلی وسائل سے مالا مال ہے ایک اسیا صوبہ ہے جو پورے ملک کو اپنے معدنیات کے ذریعے سہارا دے رہا ہے یہاں کے انتہائی کم علاقے زرعی علاقے ہے جبکہ صوبے کے زیادہ تر افراد محنت ومزدورری کر کے روزی کمانے پر مجبور ہیں اس صوبے کے وسائل کے درست استعمال سے صوبے کے عوام کو روزگار میسر آنے کے امکانات پیدا ہوتے ہیں جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جبکہ صوبے کے عوام معیار زندگی کو دیگر صوبوں کے برابر لانے کیلئے ایک ایسی حکمت عملی کی ضرورت ہے جس پرعمل کر کے عوام کو ترقی وخوشحالی کی طرف گامزن کرنا ممکن ہو بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کے اقدامات اور نیک نیتی کودیکھتے ہوئے یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ سابقہ ادوار میں صوبہ اور عوام کے ساتھ روا رکھی جانے والی زیادتیوں کے ازالے کسے سلسلے میں موجودہ صوبائی حکومت یقینی طور پر عملی اقدامات بروئے کار لائے گی اس سلسلے میں ضرورت ہے کہ کوئٹہ شہر سمیت صوبے کے دیگر اضلاع کو ماڈل شہر میں تبدیل کرنے کی پلاننگ کرکے حقیقی ترقی کی طرف پیش رفت شروع کیا جائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں