کوئٹہ، پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ، آج امریکہ بھارت کی بولی بول رہا ہے،حافظ حمد اللہ

منگل 19 مارچ 2019 23:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی رہنماء وضلعی امیر سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے جس کی وجہ سے آج امریکہ بھارت کی بولی بول رہا ہے 1948سے لیکر آج تک پاکستان امریکہ کے دوست اور اتحادی ملک ہے مگر امریکہ آج بھی پاکستان پر اعتماد اور بروسہ نہیں کرتی جس کی واضح مثال امریکی وزیر خارجہ کی حالیہ بیان ہے پاکستان کو چاہیے کہ وہ امریکہ دوستی اور اتحادی کے فیصلے پر نظر ثانی کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر ملنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ دھاندلی زدہ انتخابات کے نتیجے میں آنے والے نا اہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے جس کی واضح مثال امریکی وزیرخارجہ کی حالیہ بیان ہے جس میں انہوں نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے اور امریکی وزیر خارجہ امریکہ کے بجائے بھارت کا لگ رہا تھا آج امریکہ بھارت کی زبان بول رہا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری کرپٹ حکمرانوں کی ناکام خارجہ پالیسی ہے انہوں نے کہا کہ امریکی ،بھارت، اسرائیل ملکر پاکستان کو غیر مستحکم بنا نا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ 1948سے لیکر آج تک پاکستان کی امریکہ کے ساتھ اتحادی اور دوستی ہے مگر امریکہ اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود آج بھی پاکستان پر اعتماد وبروسہ نہیں کررہے پاکستان کو چاہیے کہ وہ اب امریکہ سے متعلق خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے اسے بہتر بنائے انہوں نے کہا کہ افغانستان ،شام،عراق سمیت دیگر مسلم ممالک میں اس وقت جو خون وبربریت کا عالم ہے ان سب کا ذمہ دار انسانیت کے نام نہاد علمبردار خون اسٹیٹ امریکہ ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے قائدین نے ہر دور میں اسلام کے عالم کو بلند رکھا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں