ملک پرنااہل ٹولہ کومسلط کرنے سے معیشت تباہی کے دہانے پرپہنچ گئی،قرضوں اورٹیکسوں میں اضافہ کرنے کی شرمناک تبدیلی آگئی،جے یو آئی کوئٹہ

بدھ 20 مارچ 2019 00:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے کنوینرمولاناخورشیداحمد،مولاناعبدالولی،حافظ مسعوداحمد،مولاناجمال الدین حقانی،مفتی عبدالسلام،حاجی قاسم خان خلجی،حاجی بشیراحمدکاکڑ،مولانامحمدایوب ایوبی،چوہدری محمدعاطف،حافظ دوست،میرسرفرازشاہوانی،مفتی احسان الحق حقانی اورحاجیظفراللہ کاکڑنے کہاہے کہ ملک پرنااہل ٹولہ کومسلط کرنے سے معیشت تباہی کے دہانے پرپہنچ گئی،قرضوں اورٹیکسوں میں اضافہ کرنے کی شرمناک تبدیلی آگئی عوام کی رائے سے کہلواڑکرنے والے تمام بحرانوں کے ذمہ دارہیںجن لوگوں کوسیاست کے ابجدکاپتہ نہیں وہ ملک کیاچلائیں گے ملک پراس لئے کٹھ پتلی لوگ مسلط کئے گئے ہیں کہ عوام کی مایوسی کی صورت میں بدنامی ان کی ہوہمارے اکابرنے ملک کوغلام بنانے یاخوف کی سیاست کے لئے قربانیاں نہیں دی ہیں اورنہ ہی یہ ملک چندمخصوص لوگوںکی جاگیرہے بلکہ ہم سب کاملک ہے اورہم سب اس کی بھلائی کے لئے کرداراداکریں گے ملک پرکٹھ پتلی حکمرانوں کومسلط کرنے پرخاموش نہیں رہیں گے بلکہ بھرپورمزاحمت کریں گے اورآزادی کے حصول کے لئے جدوجہدجاری رکھیں گے عوام اسلامی انقلاب کے لئے قائدجمعیت کاساتھ دیں،ان خیالات کااظہارانہوں نے مختلف یونٹوں کے انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرمزیددس یونٹوں کے انتخابات مکمل کئے گئے جس کے مطابق یونین کونسل36سرکی روڈیونٹ کے امیرمولوی خیراللہ،جنرل سیکرٹری حافظ محموداحمد،حلقہ22شالدرہ کے امیرحاجی گل محمد،جنرل سیکرٹری حاجی عبدالمالک،حلقہ8کے شیخ بنوری یونٹ کے امیرمحمدہاشم کاکڑ،جنرل سیکرٹری مفتی احسان اللہ،سبزل روڈنعمان بن ثابت یونٹ کے امیرحافظ احمد،جنرل سیکرٹری ملک صادق بنگلزئی،حلقہ7کے امیرمفتی نثاراحمد،جنرل سیکرٹری ساجدانورشاہ،حلقہ 23(۱۱)یونٹ کے امیرحافظ محمداللہ،جنرل سیکرٹری مولوی محمداصغر،حلقہ26کے امیرشاہدرزاق راجپوت،جنرل سیکرٹری امجدعلی،مومن یونٹ کے امیرمولوی محمدیونس،جنرل سیکرٹری مولوی محمدنسیم،ابوذرغفاری یونٹ خروٹ آبادکے امیرمولوی نعمت اللہ آغااورحاجی محمدعمرجنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں