ؔکو ئٹہ، بلوچستان بار کونسل کی کال پر صوبے بھر میں وکلا کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ دوسرے روز بھی جاری

جمعرات 21 مارچ 2019 22:46

ّکو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) بلوچستان بار کونسل کی کال پر صوبے بھر میں وکلا کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ دوسرے روز بھی جاری رہی وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرناپڑا وائس چیئرمین بلوچستان بار کونسل، راحب بلیدی ایڈووکیٹ نے کہا کہ بائیکاٹ نیشنل جوڈیشل پالیسی میں ترمیم کے خلاف کیا گیا 22 اے قانون میں ترمیم سے ایف آئی آر کے اندراج میں سیشن جج کے بجائے پولیس کے اختیارات میں اضافہ کرنا ہی22 اے میں پولیس کے حق میں ترمیم کسی صورت قابل قبول نہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں