کو ئٹہ، اپنی قانونی حیثیت برقرار رکھنے کیلئے تمام ڈسٹرکٹ بارز مارچ کے آخری ہفتے تک لازمی اپنے الیکشن منعقد کروائیں ،رجسٹرار بلوچستان ہائیکورٹ

جمعرات 21 مارچ 2019 23:05

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) رجسٹراربلوچستان ہائی کورٹ اور تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو بار کونسل کی جانب سے مراسلہ جاری بلوچستان بار کونسل نے رجسٹرار ہائی کورٹ اور تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو مراسلہ جاری کیا کہ ان تمام ڈسٹرکٹ بارز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں جو مارچ کے آخری ہفتہ تک اپنا سالانہ الیکشن کا انعقاد نہ کرے لہذا بلوچستان بار کونسل نے تمام ڈسٹرکٹ بارز کوہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے ڈسٹرکٹ بارز کے الیکشن بار کونسل اینڈ لیگل پریکٹیشنر ایکٹ کے قانون اور رولز کے تحت مارچ کے مہینے کے آخری ہفتہ کوہر صورت میں الیکشن منعقد کرے بصورت دیگر بلوچستان بار کونسل ایسے تمام ڈسٹرکٹ بار کے خلاف اانضباطی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہوئے ان تمام ڈسٹرکٹ بارز جو الیکشن نہی کراتے انکی رجسٹریشن کو معطل اور متعلقہ ڈسٹرکٹ بار کے اکاونٹ کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ بارز کے صدر اور جنرل سیکریٹری کے اوپر آئندہ تین سال تک الیکشن میں حصہ لینے پر پاپندی عائد کی جائیگی اور اس کے علاوہ رجسٹرار ہائی کورٹ اور تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو بھی درخواست کی جائیگی کہ وہ ایسے غیرقانونی بارز کے نام نہاد عہدہداروں کو نہ تو کسی قسم کے آفیشل میٹینگز میں دعوت دے اور نہ ان کو کسی قسم کی ایشوز پر اعتماد میں لے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں