کوئٹہ،طلباء ایجو کیشنل الائنس کا بلوچستان کے تعلیمی اداوں میں طلباء کی سیاست اور سیاسی سرگرمیوں اور اظہار رائے پر پابندی کی مذمت

جمعہ 22 مارچ 2019 23:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) طلباء ایجو کیشنل الائنس میں شامل طلباء تنظیموں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں بلوچستان کے تعلیمی اداوں میں طلباء کی سیاست اور سیاسی سرگرمیوں اور اظہار رائے پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سول مارشل لا میں بھی اس طرح کے اقدامات نہیں کئے جاتے تھے مقتدر قوتیں سیاست میں نئی نسل کے مثبت اور تعمیری سوچ سے خائف ہے پہلے مرحلے میں بلوچستان یونیورسٹی میں منصوبہ بندی کے تحت سیاست پر قدغن لگا یا گیا اور یونیورسٹی کو نوگو ایریا میں تبدیل کیا گیا اور اب صوبے کی کالجز کو بتدریج نوگو ایریاز میں تبدیل کرکے طلباء سیاست کو ختم کیا جارہا ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی اس سلسلے سے پہلے جنرل ضیاء الحق اور مشرف دور میں طلباء پر اس طرح کی پابندیاں نہیں لگائی گئی تھی لیکن اس کے باوجود طلباء تنظیموں نے یکجاں ہوکر اس دورے کے آمر کے خلاف سخت انداز میں جمہوری طریقے سے مذمت کی اور مارشل لائی حکمرانوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا یا اب بھی وطن دوست سیاسی تنظیمیں اتحاد واتفاق کو ناکامی سے دوچار کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں