کوئٹہ ،نجی سٹاک ایکسچینج فراڈ کیس، 2 گواہان کے بیانات قلمبند، جرح مکمل

ہفتہ 23 مارچ 2019 00:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) احتساب عدالت میں نجی کمپنی کی اسٹاک ایکسچینج میں کروڑوں کے فراڈ سے متعلق کیس کی سماعت میں برادز انٹرنیشنل کمپنی کے ڈائریکٹر بابر تحسین سمیت دیگر ملزمان جبکہ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران 2 گواہان کے بیانات قلمبندکرکے جرح مکمل کر لی گئی احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 29 مارچ تک ملتوی کردی گئی واضح رہے برادز انٹرنیشنل کمپنی پر عوام کے ساتھ دھوکہ دہی سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے کا الزام ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں