بلوچستان میں قومی شاہراہوں پر مختلف حادثات میں د و افراد جاں بحق ،تین زخمی

ہفتہ 23 مارچ 2019 13:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) بلوچستان میں قومی شاہراہوں پر مختلف حادثات میں د و افراد جاں بحق تین زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ بدرنگ لیویز چیک پوسٹ کے مقام پر تیز رفتار گاڑی کے الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ضلع خضدارکے علاقے کرخ میں دونوجوان گاڑی کی زد میں آگئے جن میں سے ایک جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، اس کے علاوہ لسبیلہ میں میندیاری وندر کے قریب دو گاڑیاں ٹکرا گئیں جس سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، تمام زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا ء کے حوالے کردیا گیا مزید کاروائی جاری ہے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں