تخریب کاری سے متاثرہ 132KVکے 2ٹاوروں کی مرمت کاکام مکمل ،کیسکو

ہفتہ 23 مارچ 2019 13:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی ترجمان نے کہاہے کہ تخریب کاری سے متاثرہ 132KVکے 2ٹاوروںکی مرمت کاکام کیسکوکے شعبہ جی ایس سی کی ٹیم نے مکمل کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نامعلوم شرپسندوںنے تخریب کاری سے مغربی بائی پاس کے علاقہ کرخسہ کے قریب مذکورہ ٹاوروںکونقصان پہنچایا تھا جسے آری کے ذریعے نئی تعمیر شدہ کوئٹہ تا پشین 132KVٹرانسمیشن لائن کی فاونڈیشن(Foundations)کو کاٹ دیاتھاجس کے باعث دونوں ٹاورز گرگئے تھے ۔ تاہم اس سے کوئی علاقہ متاثر نہیں ہواتھا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں