ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی میں دو بھائیوں سمیت تین افراد کی نعشیں برآمد

ہفتہ 23 مارچ 2019 17:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی میں دو بھائیوں سمیت تین افراد کی نعشیں برآمد ڈی ایس پی بارکھان حاجی محمد کے مطابق ہفتہ کے روز رکھنی سے تین نعشیں ملیں جنہیں پولیس نے تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کی شناخت علم دین ، نظام الدین اور رضاء خان کے ناموں سے ہوئی جو ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی ہیں انہو ں نے بتایا کہ تینوں افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا ہے ان کی شناخت جیبوں میں موجود شناختی کارڈ کے ذریعے ہوئی پولیس نے نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کر دیا مزید کارروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں