ڈیرہ بگٹی ،گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کر دیا گیا

ہفتہ 23 مارچ 2019 17:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کر دیا گیا پولیس کے مطابق ہفتہ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں نامعلوم شر پسندوں سے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں کنواں نمبر 15اور 16 سے پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہو گئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر کارروائی شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں