مولانا حافظ محمدصدیق مدنی کی مولانا محمدتقی عثمانی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

مولانا محمدتقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ پورے امت مسلمہ پر حملہ ہے،رہنما جے یوآئی

ہفتہ 23 مارچ 2019 20:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے رہنماء اور مدرسہ بحرالعلوم چمن کے نائب مہتمم مولانا حافظ محمدصدیق مدنی نے شیخ الاسلام مولانا محمدتقی عثمانی پر قاتلانہ حملے کی پر غم و غصہ کی اظہار اور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام مولانا محمدتقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ پورے امت مسلمہ پر حملہ ہے۔

یہ اسلام دشمن عناصر کی کارستانی ہے ایسے حملوں سے امت مسلمہ کے حوصلے پست نہیں کرواسکتے۔ مولانا محمدتقی عثمانی ایک جید عالم دین اور اتحاد بین المسلین کے داعی ہے اور ایسے ہستیاں صدیوں میں بہت کم پیدا ہوتے ہیں اور بعض فہم وعقل، اخلاص وللہیت اور عزم و استقلال کی پیکر خدا شناس ہستیاں ایسی ہوتی ہیں کہ جن کا کاز اور مقصد حیات اس قدر عالی کردارکاحامل ہوتا ہے کہ ان کی داستانِ حیات آب زر سے کتابت کے لائق ہوتی ہے، زمانہ ہزاروں کروٹیں لے، تب جا کر کہیں وہ خلا پر ہونے کو آتا ہے۔

(جاری ہے)

موصوف جامع کمالات، عجز و نیاز کے پیکر، علمی و عملی طور پر پختہ کار اور سادگی و مستقل مزاجی میں اکابر کی یاد گار ہے۔ افہام و تفہیم کا خاص ملکہ اور درس و تدریس کے شہسوار ہے۔ علوم وفنون پر مکمل عبور اور کئی درسی کتابیں آپ کو حفظ ہیں۔ آپ اپنے مخلصانہ دینی جذبے، بے پناہ قوتِ عمل، اشاعت دین کی خاطرانتھک محنت اور قومی و ملی اصلاحات میں دور اندیشی اور ہمت و استقلال کے لحاظ سے ان برگزیدہ ہستیوں میں سے ہے، جو کسی بھی قوم کے لئے باعث فخرہو سکتی ہیںمولانا محمدصدیق مدنی نے کہا کہ ہم شیخ الاسلام مولانا محمدتقی عثمانی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اور حکومت وقت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس حملے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں