یوم پاکستان پر نوجوانوں نے 300 میٹر لمبا پرچم تیار کر لیا

نوجوانوں نے منفرد انداز میں وطن سے اظہار محبت کیا

ہفتہ 23 مارچ 2019 21:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) یوم پاکستان کے موقع پر نوجوانوں نے 300 میٹر لمبا پرچم تیار کر کے منفرد انداز میں وطن سے محبت کا اظہار کیا۔ ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ یوم پاکستان کے موقع پر کوئٹہ کی بلوچ یونٹی کی جانب سے 23 مارچ کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ نوجوانوں نے 300 میٹر لمبا پرچم تیار کر کے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس ریلی میں کوئٹہ کے تمام علاقوں سے لوگوں نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں قرار دادِ پاکستان پیش کیے جانے کے 79 سال پورے ہونے پر یومِ پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں آباد کے پریڈ گرانڈ میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ جاری ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دے کرکیا گیا۔جبکہ نماز فجر کے بعد مساجد میں ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں