کوئٹہ ،یوم پاکستان کے موقعہ بلوچ یونیٹی کے زیراہتمام فقیدالمثال پاکستان زندہ باد ریلی

ہفتہ 23 مارچ 2019 22:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) پاکستان بلوچ یونیٹی کے سربراہ میر خدا بخش مری کی قیادت میں یوم پاکستان کے موقع پر عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں موٹر سائیکلوں، کاروں اور جیپوں پر سوار ہزاروں نوجوانوں نے پاکستان کے قومی پرچم ، پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان زندہ باد اور پاک افواج زندہ باد کے نعرے درج تھے۔

کوئٹہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں بلوچ اور پختون نوجوانوں نے بلوچ پختون اتحاد کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے پاک افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی اظہار کرتے ہوئے پاکستان دشمن ایجنسیوں خاص طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی را کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا اورسیزپاکستان یونیٹی کے بانی ڈاکٹر جمعہ خان مری نے ریلی کے شرکائ سے ویڈیو لنک پر خطاب میں بلوچستان میں سرگرم پاکستان دشمن ایجنسیوں کے منفی پروپیگینڈا کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی خفیہ تنظیم را نے بلوچستان میں کرائے کے لوگوں کو بھرتی کرکے نام نہاد بلوچ قوم پرستی کی ?اڑ میں اپنا مکروہ کھیل شروع کر رکھا ہے جوکہ اب پوری طرح ناکام ہوچکا ہے اور بلوچوں کو ورغلا کر بھارتی ایجنڈے کے لیے کام کرنے والے گروہ بھی پوری طرح بے نقاب ہو چکے ہیں انہوں نے بلوچ عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنا استحصال کرنے والے نام نہاد بلوچ قوم پرستوں کے ایجنڈے کو مسترد کرکے پاکستان کے قومی مرکزی دھارے میں شامل ہوکر اپنے ملک کو مضبوط بنانے کیلیے یادگار کردار ادا کرتے ہوئے بلوچستان کی ترقی کے جاری عمل میں شریک ہوں انہوں نے مری قبائل کی طرف سے بھارت کی کسی بھی جارحیت یا سرحدی خلاف ورزی کی صورت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر بھارت کا مقابلہ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ مری قبائل کے تمام نوجوان پاک فوج کے دست و بازو بن کر ملک کی خاطر اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کیلیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ اور پاک چین اقتصادی کوریڈور جیسے عظیم منصوبوں سے بلوچستان کی تقدیر بدال جائے گی اور بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو چکاہے اس لیے پاکستان کے دشمن ممالک ان عظیم منصوبوں کو ناکام کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں، بلوچستان کے تابناک مستقبل کے لیے ضروری ان عظیم منصوبوں کی مخالفت کرنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ بلوچستان کے عوام کے بھی د شمن ہیں اس لیے بلوچ نوجوان اپنے درخشاں مستقبل کو یقینی بنانے کیلیے بلوچستان مین جاری عظیم منصوبوں کی تکمیل کیے لیے تعاون کریں۔

انہوں نے اس امر کی بھی وضاحت کی کہ اورسیز پاکستان بلوچ یونیٹی کس طرح پاکستان دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کا مقابلہ کر رہی ہے اور بلوچ قوم کے سامنے بھارت کے تنخواہ دار ایجنٹوں براہمداغ بگٹی ، حربیار مری اور مہران مری وغیرہ کے گھناؤنے پلان کو بینقاب کرکے بلوچوں کو قومی دھارے میں لارہی ہے انہوں نے بلوچ پاکستان کے وارث اور سچے محافظ ہیں اور پاک فوج کی قیادت میں ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو ہر محاذ پر ناکام بناتے رہیں گی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں