جماعت اسلامی نے پاکستان بچانے کی جدوجہد میں اہم کردار اد اکرتے ہوئے پاکستان بنایا،مولانا عبدالحق ہاشمی

اب پاکستان بچاکر اس کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں قوم یوم پاکستان کے موقع پر عہد کریں کہ کرپٹ لٹیروں کو مستردکرکے پاکستان کو اسلامی اور بلوچستان کو خوشحال بنائیں گے،امیر جماعت اسلامی بلوچستان

ہفتہ 23 مارچ 2019 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پاکستان بچانے کی جدوجہد میں اہم کردار اد اکرتے ہوئے پاکستان بنایا اب پاکستان بچاکر اس کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں قوم یوم پاکستان کے موقع پر عہد کریں کہ کرپٹ لٹیروں کو مستردکرکے پاکستان کو اسلامی اور بلوچستان کو خوشحال بنائیں گے۔

اسلامی نظام کے قیام سے قوم پریشانیوں کے دلدل اور لٹیروں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔قوم اورہمارے ہیروزنے پاکستان کو اسلامی نظام کے قیام کیلئے بنایا مگر پاکستان واسلام دشمنوں نے اس ملک میں ایک دن بھی اسلامی نظام قائم نہیں ہونے دیا جو لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام چہروں کے بجائے نظام کی تبدیلی ،اسلامی حکومت کے قیام کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔

(جاری ہے)

قوم کو بار بار دھوکہ دینے والوں کو مستردکرنے کی ضرورت ہے ۔جماعت اسلامی رابطہ عوام مہم کے ذریعے قوم کو جماعت اسلامی کی دعوت ،پیغام ولائحہ عمل پہنچارہے ہیں جماعت اسلامی کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ ،الزامات وبے جافتوے دینے والوں کی حقیقت قوم نے جان لی ہیں جماعت اسلامی نے حکومت میں نے ہونے کے باوجود خدمات ،دیانت ودعوت اور تبلیغ کے ریکارڈ بنادیے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک پرامن ،اسلامی پاکستان اور خوشحال بلوچستان کیلئے جدوجہد کر رہی ہے عوام جماعت اسلامی کی جدوجہد میں شامل ہونے کیلئے رابطہ عوام مہم میں ممبر شپ حاصل کرتے ہوئے باقاعدہ شمولیت اختیار کریں ۔بلوچستان میں احتساب کی بہت زیادہ ضرورت ہے تاکہ قوم کو بار بار دھوکہ دینے والے بے نقاب ہوجائے اور قوم دھوکہ وفراڈسے محفوظ رہ سکیں۔

حکمران عوام کو کوئی سہولت دینے کیلئے تیار نہیں رابطہ عوام مہم 31مارچ تک جاری رہیگا برادر تنظیمات ،خواتین ونگ اور امرائے اضلاع رابطہ عوام مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محنت کریں ۔بلوچستان کو ترقی وخوشحالی دینے ،عوامی مسائل حل کرنے اور آئینی معاشی حقوق کے حصول کیلئے عوام رابطہ عوام مہم میں جماعت اسلامی کی ممبر شپ حاصل کریں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں