د*بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال گھمبیر ہوتی جارہی ہے،حاجی نواز کاکڑ

ؐموجودہ حکومت صوبے کو ترقی دینے کی اہل نہیں ہے، گزشتہ 9ماہ سے ترقیاتی عمل کا پہیہ جام ہے،اپوزیشن رکن بلوچستان اسمبلی کی گفتگو

اتوار 24 مارچ 2019 19:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن رکن حاجی نواز کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کو پی ایس ڈی پی نظر ا نداز کیا ہے اور امن وامان کی صورتحال گھمبیر ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے قلعہ عبداللہ میں صرف حکومتی جماعت کو فنڈز دیئے گئے ہیں اپوزیشن حلقوں کے فنڈز میں کٹوتی کی گئی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپوزیشن جماعتوں کو پی ایس ڈی پی میں نظر انداز کیاگیا ہے جس کی وجہ سے آج بلوچستان میں ترقیاتی عمل نہ ہونے کے برابر ہے جمعیت علماء اسلام موجودہ حالات میں خاموش نہیں رہے گی بلوچستان اسمبلی کے اندر اور باہر دونوں احتجاج کرینگے کیونکہ موجودہ حکومت صوبے کو ترقی دینے کی اہل نہیں ہے جس کی وجہ سے گزشتہ 9ماہ سے ترقیاتی عمل کا پہیہ جام ہے اگر حکومت عوام کے مفادات کا تحفظ رکھتا تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی مگر بد قسمتی سے عام انتخابات کے بعد اب تک معاملہ جوں کے توں ہے حالیہ بارشوں نے قلعہ عبداللہ میں تباہی مچادی اور اب تک قلعہ عبداللہ میں معاملا ت کو معمول پر نہیں لا یا گیا کیونکہ حکومت صرف حکومتی حلقوں کو فنڈ دیاگیا ہے جس کی وجہ سے مشکلات در پیش ہیں اور عوام شدید سردی میں بے یار ومددگار پڑے ہیں صوبائی حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کو پی ایس ڈی پی نظر ا نداز کیا ہے اور امن وامان کی صورتحال گھمبیر ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے قلعہ عبداللہ میں صرف حکومتی جماعت کو فنڈز دیئے گئے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں