ڈاکٹر کا مریض کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے کوئٹہ کے سنڈیمن پراونشل ہسپتال ریفر کرنا ایک عقلمندانہ فیصلہ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

اتوار 24 مارچ 2019 22:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی ترجمان کے جاری کردہ پریس ریلیزکی مطابق ڈسٹرکٹ پشین میں ڈیوٹی ڈاکٹر کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے،ڈاکٹر اور ان کے خاندان کو لواحقین کی جانب سے ہراسا کرنے اور اس پر حکومتی غفلت کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ڈسٹرکٹ کے ہسپتال میں محدود وسائل،اور مریض کی حالت کو دیکھتے ہوئے ڈیوٹی ڈاکٹر کا مریض کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے کوئٹہ کے سنڈیمن پراونشل ہسپتال ریفر کرنا ایک عقلمندانہ فیصلہ تھا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹروں کے تحفظ اور عزت نفس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی،اس کے ساتھ ہی بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے پلاسٹک سرجری وارڈ میں 80% جلس گئے مریض کی طبعی موت پر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر پر لواحقین کا تشدد اور اس پر انتظامیہ کی جانب سے غفلت کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں آئے روز ڈاکٹروں پر تشدد کے واقعات پر انتظامیہ کی غفلت اب مزید کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان وزیراعلی بلوچستان،صوبائی وزیرصحت،اور سیکریٹری صحت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ 24 گھنٹوں کے اندر واقعات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے زمہ داران کیخلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیں،بصورت دیگر 24 گھنٹے گزر جانے کے بعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ایگزیکٹیو باڈی اجلاس کے بعد پورے بلوچستان کے ہسپتال بشمول ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،رورل ہیلتھ سینٹرز،اور بیسک ہیلتھ یونٹس کیلئے آہندہ کا احتجاجی لاعمل مرتب کریگی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں