کوئٹہ، ترقی اور استحکام کیلئے حکومت, ریاستی اداروں اور عوام کے درمیان مضبوط باہمی تعلق ہی اہم کردار ادا کر سکتا ہے،میر محمد عارف محمدحسنی

اتوار 24 مارچ 2019 22:45

ط کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمدحسنی نے کہا ہے کسی بھی ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے حکومت, ریاستی اداروں اور عوام کے درمیان مضبوط باہمی تعلق ہی اہم کردار ادا کر سکتا ہے لہٰذا اس ضمن میں میڈیا اپنے مثبت کردار سے اس باہمی تعلق کو مضبوط بناکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آج نیوز ٹی وی چینل کے سالگِرہ کے موقع پر اپنے ایک انٹرویو میں کیا, انہوں نے کہا کہ میڈیا پر ریاست کا چوتھا ستون ہونے کی وجہ سے بہت اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اور انہوں نے آج نیوز کے مالکان انتظامیہ , کارندوں و نمائندوں کو مبارکباد پیش کرتے ہو ئے کہا کہ ملک و عوام کے لئے انکی سنجیدہ صحافتی خدمات کا میں معترف ہوں امید ہے وہ آئندہ بھی ملکی مفادات کو مقدم جان کر اپنی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے کام لیں گے خاص طور پر بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے اور بلوچستان کی تہذیبی و ثقافتی خوبیوں کو اجاگر کرکے قومی ہم آہنگی میں بلوچستان کے حصے کی نمائندگی کو نمایاں کر یں گے انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں میڈیا کی کردار سے مثبت تبدیلیوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ بہت سارے منفی عوامل کا دکھ بھی محسوس ہورہا ہے اب آپ جیسے میڈیا ہاوسسز اپنے ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ پر ڈالنے میں بہترین نمائندگی کرتے ہیں جبکہ منفی عوامل سے پیدا ہونے والے پیچیدہ مسائل سے نجات دینے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں