برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی، کیسکو

پیر 25 مارچ 2019 23:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی لائنوںکی ضروری مرمت اور دیکھ بھال کے کاموںکے سلسلے میں 26مارچ کوسریاب گرڈکے جان محمد،ایسٹرن بائی پاس فیڈرزسے صبح10بجے سے ایک بجے دن نیز اسی گرڈکے جائنٹ روڈفیڈر12بجے تا سہ پہر3بجے جبکہ انڈسٹریل گرڈکے سیٹلائٹ ٹاون ایکسپریس فیڈرایک بجے سے شام چاربجے تک ۔

(جاری ہے)

سریاب گرڈکے اولڈلیاقت بازارفیڈرشام 4بجے سے شام 6 بجے تک بجلی بندہوگی نیز اسی روز گوادرانڈسٹریل اورگوادر گرڈسٹیشنوںسے صبح10بجے تا دوپہر2بجے جبکہ صحبت پور گرڈسے 12بجے تا شام چاربجے بجلی بندرہے گی ۔اسی طرح 27مارچ کو سریاب گرڈکے اولڈسیٹلائٹ ٹائون فیڈرسہ پہر3بجے سے شام6بجے تک نیز 132KVسوئی گرڈسے 12بجے تا شام چاربجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں