کوئٹہ، ایم ایس سول ہسپتال و ایم ڈی ٹراما سینٹر نے فرائض میں غفلت برتنے ،غیر حاضری پر ڈسپنسر کو ملازمت سے برطرف کر دیا

پیر 25 مارچ 2019 23:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) ایم ایس سول ہسپتال و ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے فرائض میں غفلت برتنے اور غیر حاضری پر ٹراما سینٹر کے ڈسپنسر کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ایم ڈی ٹراما سینٹر سلیم ابڑو نے عادی غیر حاضر کو برطرف کردیا ، مذکورہ اہلکارمتعدد نوٹسز کے باوجود اپنی ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہو ا تھا، ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے کہا کہ غلط کام کیا ہے نہ کرنے دیں گے ٹراما سینٹر کو ڈرامہ سینٹر بنا دیا گیا گھر بیٹھے اہلکاروں کو تنخواہیں نہیں دے سکتے ٹراما سینٹر پورے صوبے سے لائے گئے شدید سیریس مریضوں کا طبی مرکز ہے میڈیکل اسٹاف کی کوئی غفلت قبول نہیں ایم ڈی ٹراما سینٹر نے مزید کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان اور وزیر صحت کی جانب سے بہتری و اصطلاحات کے جو اہداف دئیے گئے ہیں ان کو پورا کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں