کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر فائرنگ سے جامعہ بلوچستان کا آفس سپرٹینڈنٹ جاں بحق ،ملزمان فرار

منگل 26 مارچ 2019 18:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر فائرنگ سے جامعہ بلوچستان کا آفس سپرٹینڈنٹ جاں بحق ملزمان فرار ہونے میں کامیاب، پولیس کے مطابق منگل کی صبح کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقعہ فلائی اوور پر نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں جامعہ بلوچستان کے شعبہ امتحانات کے آفس سپرٹینڈنٹ سید حسین شاہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ مسلح افراد موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،واقع کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ، پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو نا معلوم نقاب پوش حملہ آوروں نے سید حسین شاہ کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ کلی کوتوال میں واقعہ اپنے گھر سے یونیورسٹی جارہے تھے ابتدائی شواہد سے واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے تاہم واقع کی مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں