کوئٹہ، احتساب عدالت ون میں سابق پٹوی غلام فرید اوردیگر ملزمان کی غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کے کیس کی سماعت

منگل 26 مارچ 2019 20:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) احتساب عدالت ون کے جج منور شاہوانی نے منگل کو غیر قانونی اثاثہ جات کیس کی سماعت کی مرکزی ملزم سابق پٹواری غلام فرید سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے عدالت کی نیب کو ملزم مختیار احمد کی پی بارگین کی درخواست پر جواب دائر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عدالت نے کیس کی سماعت 5 اپریل تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ نے کیس کی پیروی کی: ملزم غلام فرید و دیگر پر دوران ملازمت کروڑوں روپے مالیت کے غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں