کوئٹہ میں فائرنگ سے بلوچستان یونیورسٹی کے سپرٹنڈنٹ جاں بحق

منگل 26 مارچ 2019 20:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) کوئٹہ میں فائرنگ سے بلوچستان یونیورسٹی کے سپرٹنڈنٹ جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ دکانی چوک پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں بلوچستان یونیورسٹی کے سپرٹنڈنٹ جاں بحق ہو گئے۔واقعہ کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کوہسپتال کر دیا جبکہ ملزمان کی تلاش کے لئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارنا شروع کر دیئے ،پولیس نے فائرنگ واقعہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں