3اپوزیشن کا پی ایس ڈی پی سے متعلق احتجاج سمجھ سے بالاتر ، آئندہ پی ایس ڈی پی میں عوامی نوعیت کی اسکیمات کو شامل کریں گے،صوبائی وزیر نجینئرزمرک خان اچکزئی

منگل 26 مارچ 2019 23:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و صوبائی وزیر زراعت انجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ملک میں جمہوریت کی بقاء اور مضبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے ملک میں حقوق کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں ہم نے دی ہیں اپوزیشن کا پی ایس ڈی پی سے متعلق احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے آئندہ پی ایس ڈی پی میں عوامی نوعیت کی اسکیمات کو شامل کریں گے اور زراعت کے ذریعے میں بہتری لانے کے لئے جدید طریقے سے اقدامات اٹھائے جائیں گے کیونکہ صوبہ کا زیادہ تر انحصار زراعت پر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے چاہئے وہ حکومت ہو یا اپوزیشن جتنی قربانیاں عوامی نیشنل پارٹی نے دی ہیں شاید تاریخ میں کسی بھی سیاسی پارٹی نے نہیں دی پارٹی وزراء اور کارکنوں نے ہزاروں کی تعداد میں قربانیاں دیں مگر کبھی بھی تشدد کا راستہ نہیں اپنایا اور ہمیشہ عدم تشدد کا راستہ اپناکر سیاست کی انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اقتدار میں رہ کر عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کرے گی اور پشتون علاقوں میں ترقیاتی جال بچھا دیں گے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں نے جس انداز میں احتجاج کیا وہ جمہوری عمل نہیں تھا ہم نے بھی اپوزیشن میں 5 سال گزارے مگر کبھی بھی غیرجمہوری رویہ نہیں اپنایا اور اپنے حقوق کے لئے جمہوری انداز میں جدوجہد کی موجودہ پی ایس ڈی پی سے بھی عوام کے مسائل حل ہونگے مگر آئندہ سال کے پی ایس ڈی میں عوامی نوعیت کی اسکیمات کو شامل کریں گے تاکہ عوام کو برائے راست فائدہ ملے انہوں نے کہا کہ صوبہ کا انحصار زراعت پر ہے اور موجودہ حکومت زراعت کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں