سوئی سدرن گیس کمپنی صرف بااثر لو گوں کے لئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں، محمد لقمان کاکڑ

منگل 26 مارچ 2019 23:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کوئٹہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد لقمان کاکڑ نے کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی صرف بااثر لو گوں کے لئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں شہر کے گرد نواح میں نئی آبادیوں کو گیس کی فراہمی کے لئے جمع کی گئی ہزاروں کی تعداد میں درخواستیں برسوں سے پڑی ہے جس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہو رہا غریب عوام آئے روز گیس کمپنی کے چکر لگا تے ہیں مگر حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی صرف انہیں درخواستوں پر سرویز کئے جا تے ہیں جن پر حکام کو رشوت ملتا ہے یا پھر بااثر لو گوں کے فون موصول ہو تے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ نواں کلی، ائیر پورٹ روڈ، شیخ ماندہ، خروٹ آباد، خیزی اور سمنگلی میں ہزاروں ایسے مکین ہے جو آج بھی لکڑیاں جلا کر انتہائی پسماندگی کی زندگی بسر کر رہے ہیں بلوچستان کا کوئی پرسان حال نہیں یہاں اپنی ہی گیس مہنگے داموں پر ہمیں فروخت کی جاتی ہے کوئٹہ کو صوبائی دارالحکومت ہونے کے باوجود لوڈ شیڈنگ اور ناکافی گیس پریشر کا سامنا ہے موسم سرما کے تین ماہ عوام گھروں کے بجائے سوئی سدرن گیس کمپنی کے باہر احتجاجوں میں گزار تے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ سرویز کیلئے جمع کی گئی تمام درخواستوں پر جلد از جلد عملدرآمد کیا جائے ۔

(جاری ہے)

26-03-19/-- #h# کوئٹہ،پشتونخواملی عوامی پارٹی کا مختلف علاقوں میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر سخت تشویش کا اظہار #h# &کوئٹہ (آن لائن)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے جاری کردہ بیان میں پشتون آباد ، افغان درہ ، پشتون مینہ ، محمود مینہ، نواں کلی سمیت مختلف علاقوں میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پشتون اور گردنواح کے علاقوں میں آئے روز گن پوائنٹ پر چوری وڈکیتی کی وارداتوں ، منشیات فروشی اور جوئے کے اڈوں کے سرعام چلنے سے نوجوانوں کی سرگرموں پر منفی اثرات پڑھنے کے خدشات موجود ہے گزشتہ دنوں بھی سی آئی اے پولیس نے مُلا سلام روڈ پر چھاپہ مارا گیا تھا اور خمار کھیلنے کی آڑ میں کچھ افراد کو گرفتار کیا گیا حالانکہ ہونا یہ چاہیے تھا کہ محکمانہ طور پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کے خلاف تحقیقات کی جاتی کیونکہ ان کے فرائض میں شامل ہے وہ ایسے اڈوں اور اسے چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل ، موبائیل اور نقدی کے چھیننے کی وارداتیں ہورہی ہیں اور لوگ اپنی قیمتی اشیاء سے محروم ہوتے جارہے اور مزاحمت کرنے چوروں کی جانب سے شریف شہریوں کو زدکوب وزخمی کیا جاتا ہے ۔ اور رہی سہی کسر پولیس تھانے میں پولیس ایس ایچ او اور دیگر اہلکار پوری کررہی ہے جو کہ متاثرہ شہریوں کی ایف آئی آر کاٹنے کی بجائے انھیں جھوٹی تسلیوں اور روزنامچے میں ایف آئی آر درج ہونے کے باعث تھانے کے بدنامی کے ڈر سے مختلف حیلے وبہانوں کا سہا را لیتے ہیں اور کہا یہ جاتا ہے کہ ہر علاقے میں یہی صورتحال ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او ودیگر کے ان الفاظ سے سخت مایوسی کا اظہار اہل علاقے کیلئے انتہائی تشویش نا ک ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او ودیگر اہلکار اور بالخصوص ایگل سکواڈ میں شامل بعض اہلکار کا علاقے میں گشت کا مقصد شہریوں کے جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنانا نہیں نہ ہی جرائم میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنا ہے بلکہ اس کے برعکس شریف ومعزز شہریوں ، طلباء ، تاجروں ، مزدروں ، کم عمرتعلیم حاصل کرنے والے نوجوانوں کو تنگ وہراساں کرنا اور انھیں تھانے لیجا کر دھونس ودھمکیاں اور جھوٹی ایف آئی آر کاٹنے کے عیوض سزا دلوانا ہے ۔

اور اس کے باعث ان سے رشوت لینا اور بعد ازاں انھیں چھوڑنا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتون آباد سے منسلک دیگر متعلقہ تھانوں میں بھی یہی صورتحال ہے جو کہ ہمارے عوام کو کسی صورت قابل قبول نہیںاگر پولیس کے اعلیٰ حکام نے اس صورتحال کا سختی سے نوٹس نہیں لیا اور جرائم میں ملوث عناصر کی گرفتاری انھیں کیفر کردارتک پہنچاتے ہوئے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی نہ بنایا گیا تو پشتونخوامیپ انہی متاثرہ شہریوں اور عوام کی تائید وحمایت کے ساتھ متعلقہ تھانوں کے باہر احتجاج کریگی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں