ؔکوئٹہ، ملک میں غریب اور غریب کی لاشوں کے ساتھ یہ امتیاز ی سلوک برقرار رہے گا،مولانا محمد طاہر توحید ی

جمعرات 18 اپریل 2019 00:19

ؒکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2019ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنمائووں نے کہاکہ اس ملک میں غریب اور غریب کی لاشیں کے ساتھ یہ امتیاز ی سلوک برقرار رہے گا تو اس ملک کی حالت سنو رے گی نہیں سانحہ مستونگ میں شہید افراد کی آٹھ گھنٹے لاشیں ہسپتال میں پڑے رہنے کی وجہ سے کوئی حکومتی اہلکار ہسپتال آنے تک کی زحمت نہ کی یہ صوبائی حکومت کی منہ طمانچہ ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ نجم المدارس اختر آباد کلی چلتن رہسانی یویٹ کے امیر مولانا محمد طاہر توحید ی‘ جنرل سیکرٹری مولانا رازمحمد محمد حسنی‘ نائب امیر مولانا عبد المنان سعادت‘ نائب امیر سویم مولانا عبد البا قی‘ نائب امیر چارم ‘مولانا مفتی عبد النافع ‘ناظم دوئم مولوی عبدالغفار ناظم سوئم مولوی عبدالستار ناظم چارم مولوی نور محمد ناظم مالیات حافظ سعداللہ مولوی شیر محمد حقانی مولوی امین اللہ مولوی عبدالرحیم سکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ظفراللہ سکرٹری اطلاعات دوئم سید گل آغا سالار ملا حاجی جلال الدین سالار دوئم عبدالاحد سالار سوئم صلاح الدین سالار چارم عبدالعلی ترین سرپرست اعلیٰ مولانا عبد الصادق مولانا مفتی عبدا الوہاب حاجی محمد سلیمان قاری شاہ محمد سرپرست حاجی امیر محمد حاجی عبداللہ حافظ عبدالہادی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ صرف ہمیں جنازے اور لاشیں دے رہا ہے تبدیلی کے نعرے لگا نے والے شاہراہوں پر بہنے والے خون کو بھی ذرہ دیکھ لیں اس طرح دلدوز واقعات سانحات پر صوبائی حکومت کے بے حسی اور اے روز کے ایسے دردناک واقعات پر صرف زبانی کلامی افسوس کے اظہار کے علاوہ عملی اقدامات سے گریز تبدیلی والوں کے نااہلی نہیں تو کیا مزید افسوس کے بات یہ ہے کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی آٹھ گھنٹے لاشیں ہسپتال میں پڑے رہنے کی وجہ سے کوئی حکومتی اہلکار ہسپتال آنے تک کی زحمت نہ کی جب تک اس ملک میں غریب اور غریب کی لاشیں کے ساتھ یہ امتیاز ی سلوک برقرار رہے گا تو اس ملک کی حالت سنو رے گی نہیں انہوں نے کہا کہ مولانا امین اللہ شہادت عظیم سانحہ ہے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے جمعیت علمائے اسلام علما ء اکرام شہادت پر خاموش نہیں رہ سکتے جاری کردہ شعبہ نشر واشاعت جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ نجم المدارس اختر آباد کلی چلتن رہسانی یویٹ کویٹہ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں