انسانیت دشمن قوتوں نے ایک بار پھر بیگناہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا

گوادر واقعہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے،پی پی صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ اور سیکرٹری اطلاعات،سردار سربلند خان جوگیزئی کا مشترکہ بیان

جمعرات 18 اپریل 2019 17:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے مکران کوسٹل ہائی وے اورماڑہ میں ہونے والے دہشت گردی واقعے پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر 14 مسافروں کا قتل باعث تشویش ہے انسانیت دشمن قوتوں نے ایک بار پھر بیگناہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسافروں کو بسوں سے اتار کر قتل کرنے کے بیہمانہ فعل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے یہ واقعہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ناگزیر ہوچکا ہے ،نیشنل ایکشن پلان پر جلد از جلد عمل درآمد کرکے ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہے۔انہو ں نے کہا کہ اللہ شہداء کو جنت میں جگہ اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا کریںدکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں