نصیرآباد میں انتم ڈیم پر کام کرنے والے درجنوں مزدور سیلابی پانی میں پھنس گئے

جمعرات 18 اپریل 2019 17:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) نصیرآباد میں انتم ڈیم پر کام کرنے والے درجنوں مزدور سیلابی پانی میں پھنس گئے تمام زمینی راستے بند ہونے کی وجہ سے سیلاب میں پھنسے مزدورں کو ریسیکیو کرنے میں مشکلات کا سامنا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نصیر آباد ظفر بلوچ کے مطابق مزدورں کی جان بچانے کے لئے ہیلی کاپٹر ریسیکیو کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہیلی کاپٹر کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے سے رابطہ کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ مزدورں کی جان بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں