بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی آپریشنل ٹیم کو کوئٹہ کے مختلف قصاب خانوں ،نمکو فیکٹریوں اور بیکریوں پر چھاپہ،صحت وصفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت

جمعرات 18 اپریل 2019 19:39

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی آپریشنل ٹیم نے جمعرات کے روز کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں قصاب خانوں، نمکو فیکٹریوں اور بیکری کے کارخانوں پر چھاپے لگاتے ہوئے صحت وصفائی کی صورتحال اور مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء کا معائنہ کیا، ٹیم نے گوالمنڈی چوک پر قصاب کی دکانوں میں صفائی کی ابتر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں وارننگ جاری کی، ٹیم نے سیٹیلائٹ ٹاؤن کے جتک اسٹاپ کی نمکو فیکٹریوں اور بیکری کے کارخانے کے معائنے کے دوران صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی وارننگ جاری کی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں